Latest News

میں بیف کھاتا ہوں : میگھالیہ بی جے پی صدر۔

شی لانگ: میگھالیہ میںبی جے پی ریاستی صدر انریسٹ ماوری نے کہاکہ وہ بیف کھاتے ہیں، اور اس سے ان کی پارٹی کو کوئی دقت نہیں ہے، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ۲۷ فروری کو ووٹنگ ہونی ہے ،ا س سے ہفتے بھر قبل ماوری نے نیوز ایجنسی اے آئی این ایس کو دئیے انٹرویو میں این این پی سے گٹھ بندھن، گئو مانس پر پابندی، اور سی اے اے جیسے مسائل پر بات کی اس دوران انہوں نے یہ بیان دیا۔ ایک سوال کے جواب میں ماوری نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت کو نو سال ہوچکے ہیں، ہم نے اب تک کسی چرچ پر حملہ نہیں دیکھا، بیف کھانے پر بھی کوئی روک نہیں ہے، میں بیف کھاتا ہوں، اور میں بی جے پی میں ہوں، اس میں کوئی دقت نہیںہے، ہمیں یقین ہے کہ میگھالیہ کے عوام اس بات بی جے پی کے ساتھ ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر