Latest News

طلبہ لیڈر فاطمہ آفرین کے والد جاوید محمد کی مشروط ضمانت منظور۔

لکھنو: طلبہ لیڈر فاطمہ آفرین کے والد جاوید محمد کی الہ آباد ہائی کورٹ نے مشروط ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے جاوید کو چند شرائط کے ساتھ رہا کرنے کا حکم دیا۔ پریاگ راج تشدد کے ملزم جاوید محمد کی ضمانت کی حمایت میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف کریلی تھانے میں غیر قانونی اجتماع، تشدد کرنے، مہلک ہتھیاروں سے لیس ہو کر تشدد کرنے کی سازش، قاتلانہ حملہ، ایکسپلوزیو ایکٹ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے جیسی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ان تمام معاملات میں ان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار کے خلاف تھانہ خلد آباد میں مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ اس کیس میں درخواست گزار پر لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور فرضی ثابت ہوئے۔ وہ اس واقعہ کی سازش میں کسی بھی طرح ملوث نہیں تھے۔ ان کے خلاف اس واقعے میں ملوث ہونے کا کوئی براہ راست ثبوت نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سے لیے گئے گواہوں کے بیان میں بھی درخواست گزار کے واقعے میں ملوث ہونے کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کو نہ تو موقع سے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی اس سے کوئی ریکوری کی گئی۔ استغاثہ کی جانب سے درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے واقعے کے حقائق اور حالات کے پیش نظر جاوید محمد کو اس کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر