Latest News

مکہ میں گرو شکرا چاریہ کے استھان کی پوجا کرنے کے بعد ہی لوگ حاجی کہلاتے ہیں، شاہجہا ں پور میں جونا اکھاڑہ کے مہنت یتندرا نند گری کی گستاخی ودریدہ دہنی۔

شاہجہاں پور:  اترپردیش کے شاہجہاں پور میں جونا اکھاڑہ کے مہنت یتندرانند گری راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ضلع پرچار پرمکھ انوپم اگنی ہوتری کے گھر پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی۔ پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یتندرانند گری مولانا ارشد مدنی کے اوم اور اللہ ایک ہیں کے بیان پر برہم ہوگئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے رام چریت مانس کی مخالفت کرنے والوں کو بھی شدید نشانہ بنایا۔ سوامی یتندرانند گری نے کہا کہ مولانا ارشد مدنی بہت چالاک شخص ہے اور انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی یہ بیان دیا ہے۔ یتندرانند گری نے کہا کہ اوم اور اللہ کبھی ایک نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں مورتی کی پوجا ( پتھرکی پوجا) حرام ہے لیکن اسلام کی سب سے بڑی عبادت حج اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ بھگوان بدھ کی پوجا نہیں کرلیتے۔ سنگ اسود کو پوج کر ہی وہ حاجی بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدس مقام مکہ میں دیتیہ گرو شکرا چاریہ کا استھان ہے جس کی پوجا کرنے کے بعد ہی مسلمان حاجی کہلاتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ارشد مدنی کے چالاکی والے بیان سے انتشار پیدا ہوا ہے۔ مولانا ارشد مدنی بہت چالاک آدمی ہیں اور انہوں نے سوچ سمجھ کر یہ بیان دیا ہے۔ ایسے میں سوامی یتندرانند گری نے مولانا ارشد مدنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مہنت سوامی یتندرانند گری نے سماجوادی پارٹی (ایس پی) لیڈر سوامی پرساد موریہ کے رام چریت مانس کی چوپائی کے حوالے سے دیے گئے بیان پر کہا کہ رام چرت مانس انسانی کردار اور مذہب کی شکل ہے۔ دنیا میں دیوتا اور دیتیہ دونوں ہیں۔ جو خدا پر یقین نہیں رکھتا، وہ رام کے کردار کو نہیں مانے گا۔ رام کا کردار کسی ایک مذہب، ذات کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو رام کو نہیں مانتا وہ سچا بھارتی نہیں ہوسکتا اور نہ ہی وہ انسان ہوسکتا ہے۔ ایسے لوگوں کو ہم انسان بھی نہیں سمجھتے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر