Latest News

لالو پھر جیل جاسکتے ہیں؟ زمین کی خریداری، ریلوے بھرتی سمیت سات معاملوں میں اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹی میسا کو بھی نوٹس۔

پٹنہ: بات ۶؍ فروری ۲۰۰۸ کی ہے، پٹنہ کے کشن دیو رائے نے اپنی ۳۳۷۵ مربع فٹ زمین صرف تین لاکھ ۷۵ ہزار روپئے میں سابق وزیر اعلیٰ بہار لالو پرساد یادو کی اہلیہ رابڑی دیوی کو بیچ دی، یہ زمین کی کافی کم قیمت تھی، اسی سال کشن دیو رائے کے اہل خانہ کے تین لوگوں کو سینٹرل ریلوے ممبئی میں گروپ ڈی کے عہدے پر نوکری مل گئی، سی بی آئی نے اسے لینڈ فار جاب گھوٹالہ بتایا ہے، یعنی نوکری کے بدلے میں زمین لینا، یہ معاملہ تب کا ہے جب لالو یادو ۲۰۰۴ سے ۲۰۰۹ کے درمیان ریلوے کے وزیر تھے، اسی کیس میں دہلی کے رائوج ایوینیو کورٹ میں منگل کو بیمار لالو یادو، اہلیہ رابڑی دیوی، اور بیٹی میسا بھارتی کو سمن جاری کے ۱۵ مارچ کو عدالت میں بلایا ہے، اس معاملے کے اور ملزمین کو بھی طلب کیاگیا ہے۔ لینڈ فار جاب اسکیم کے تار آر جے ڈی سربراہ لالو یادو سے جڑے ہوئے ہیں، نوکری کے بدلے زمین لینے کے گھوٹالے می ںلالو اور ان کے اہل خانہ پر ریلوے میں نوکری دلانے کے بدلے زمین لینے کا الزام ہے، اس معاملے میں سی بی آئی نے مئی ۲۰۰۲ میں لالو اور ان کے اہل خانہ کے اراکین پر گھوٹالے کا نیا کیس درج کیا تھا، سی بی آئی کے مطابق اس طرح سے لالو یادو کے اہل خانہ نہ بہار میں ایک لاکھ اسکوائر فٹ سے زیادہ زمین محض ۲۶ لاکھ روپئے میں حاصل کرلی، جبکہ اس وقت کے سرکل ریٹ کے مطابق زمین کی قیمت تقریباً ۴ کروڑ ۳۹ لاکھ روپئے تھی، خاص بات یہ ہے کہ لینڈ ٹرانفسر کے زیادہ تر معاملوں میں زمین مالکوں کو نقد رقم دی گئی۔ سی بی آئی نے لالو یادو کے علاوہ ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، دو بیٹیوں میسا بھارتی اور ہیما یادو سمیت لالو کے کاروباریوں اور اہل خانہ کے ۱۷ ٹھکانوں پر چھاپے ماری کی تھی، سی بی آئی نے اس معاملے میں مئی میں لالو یادو ، ان کی اہلیہ اور سابق وزیر اعلیٰ بہار رابڑی دیوی ، ان کی بیٹیوں میسا اور ہیما کے علاوہ نوکری پانے کے بدلے میں کم قیمت میں زمین دینے والے کچھ نااہل امیدواروں سمیت ۱۶ لوگوں کو ملزم بناتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی، سی بی آئی نے اگست کو ایک بار پھر سے آر جے ڈی لیڈران کے یہاں چھاپے ماری کی تھی۔ سی بی آئی نے نوکری کے بدلے زمین لینے کے گھوٹالے میں لالو اور ان کے اہل خانہ پر کئی الزامات عائد کیے ہیں جن میں ۱۲ لوگوں کو ریلوے میں نوکری دے کر ۷ پلاٹ لینے، نوکری کےلیے کوئی اشتہار نہیں نکالنے اور درخواست دینے کے تین دن کے اندر ریلوے میں نوکری دینے کا تذکرہ قابل ذکر ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر