Latest News

اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، ۱۰۰ کے قریب ہلاکتوں کا خدشہ۔

نئی دہلی: اٹلی کے جنوبی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچوں سمیت ۱۰۰افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ۱۲بچوں سمیت ۶۲ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔کئی دن قبل ترکی سے روانہ ہونے والی کشتی میں ۲۰۰کے قریب افراد سوار تھے۔ اتوار کے روز یہ کشتی اس وقت تباہ ہو گئی جب اس نے اٹلی کے جنوبی علاقے کروٹون میں لنگر انداز ہونے کی کوشش کی۔کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ سرکاری زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کم ازکم چار پاکستانیوں کی شناخت کی جا چکی ہے جن کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرات اور راولپنڈی سے بتایا جارہا ہے۔یہ کشتی کئی دن قبل ترکی سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں افغانستان، پاکستان، صومالیہ اور ایران کے باشندے سوار تھے۔ڈوبنے والوں کی لاشیں کیلابریا کے علاقے میں ساحل سمندر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ سے برآمد کی گئیں۔کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ ۸۰افراد زندہ پائے گئے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اب بھی کچھ افراد لاپتہ ہیں۔ زندہ بچ جانے افراد میں کچھ ایسے بھی جو گشتی ڈوبنے کے بعد خود ساحل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔کسٹم پولیس نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک شخص کو تارکین وطن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر