Latest News

بی جے پی کی ممبران پارلیمنٹ کو پارٹی صدر کی ہدایت، متنازعہ اور مذہبی معاملات پر بیان دینے سے گریز کریں۔

 نئی دہلی: دہلی: مذہبی اور متنازعہ مسائل پر پارٹی ممبران پارلیمنٹ اور لیڈروں کی بیان بازی سے پریشان بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے پارٹی ممبران پارلیمنٹ کو سخت ہدایات دئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج پارٹی کے تمام ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں جے پی نڈا نے اس طرح کی بیان بازی پر ناراضگی ظاہر کی اور پارٹی ممبران اسمبلی کو واضح طور پر ہدایت دی کہ وہ مذہبی اور متنازعہ مسائل پر بیانات نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے معاملات پر ضرورت پڑی تو پارٹی کا ترجمان ہی بیان دے گا۔ اس آن لائن میٹنگ میں جے پی نڈا نے حال ہی میں سرخیوں میں آئے باگیشور دھام کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ باگیشور دھام پر یقین رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ کو وہاں جانا چاہئے لیکن اس پر غیر ضروری بیانات نہ دیں۔جے پی نڈا نے واضح الفاظ میں کہا کہ چاہے سناتن دھرم سے متعلق معاملات ہوں یا مذہب سے جڑے مذہبی معاملات، اس پر صرف وہی بولیں جن کا یہ موضوع ہے۔ سیاسی لوگوں کا ان موضوعات پر بات کرنے کا کیا فائدہ، انہیں اس پر بیان نہیں دینا چاہئے اور نہ ہی ایسے معاملات میں الجھنا چاہئے۔ بی جے پی صدر کی طرف سے پارٹی ممبران کو دی گئی اس ہدایت کو سبھی لیڈروں کے لیے وارننگ سمجھا جا رہا ہے۔ پارٹی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 'منتر کو دہرایا اور ممبران پارلیمنٹ کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ پارٹی اور حکومت کا منتر ہے- سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پرایاس، سب کو اس پر عمل کرنا چاہئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر