Latest News

ترکیہ اور شام میں مہلوکین کی تعداد ۳۷ ہزار سے متجاوز۔

انقرہ:  ترکیہ اور شام میں۶ فروری کو آئے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد ۳۷ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے 32 ہزار 600 سے زائد جبکہ شام میں 4 ہزار 600 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں منہدم عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو زندہ نکالنے کی امیدیں معدوم ہوتی جارہی ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے اعداد و شمار کے تحت ترکیہ میں 4.6 ملین اور شام میں 2.5 ملین بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں کچھ جاں بحق، زیادہ تر یتیم اور کئی بے گھر ہوگئے جب کہ دودھ اور کھانے پینے کی اشیا کی کمی کا بھی سامنا ہے۔تین روز قبل ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے متاثر ہزاروں افراد شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔ترکیہ کے نائب صدر نے کہا کہ کلیس اور شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانہ پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر