نئی دہلی: ملک کی شمال مشرق کی ریاستوں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں آج اسمبلی انتخابات مکمل ہوگئے ۔ 16 فروری کو تری پورہ میں ووٹنگ ہوئی تھی ۔ ان تینوں ریاستوں کے نتائج 2 مارچ کو آئیں گے، لیکن اس سے پہلے ان تینوں ریاستوں میں کس کی سرکار بننے کی امید ہے، اس کو لے کر ایگزٹ پولس کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں میٹریز کے ایگزٹ پول میں برسراقتدار این پی پی کو 21۔26 سیٹیں، ٹی ایم سی کو 8 ۔ 13 سیٹیں، بی جے پی کو 6۔11 سیٹیں، کانگریس کو 3۔6 سیٹیں اور دیگر کے کھاتے میں 10 ۔ 19 سیٹیں جانے کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔میٹریز ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کی مانیں تو ناگالینڈ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 35 ۔ 43 سیٹیں، این ایف پی کو 2 ۔ 5 سیٹیں، اے این پی کو 0 سے 1 سیٹ، کانگریس کو ایک سے تین اور دیگر کو چھ سے گیارہ سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔انڈیا ٹوڈے ۔ ایکسس کے اعداد و شمار کی مانیں تو تری پورہ میں بی جے پی اتحاد کو 36 ۔ 45 سیٹیں، لیفٹ اتحاد کو 6 ۔ 11 سیٹیں، ٹی ایم پی کو 9 سے 16 سیٹیں ملنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔
0 Comments