Latest News

مولانا مجاہد نقشبندی کا پنجاب کا چھ روزہ دورہ، متعدد مقامات پر اصلاحی اور دینی مجالس کااہتمام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی مجددی کے خلیفہ مجاز مولانا مجاہد نقشبندی اپنے دینی علمی روحانی اصلاحی پروگرام کے تحت پنجاب کے چھ روزہ دورے پر ہیں ۔ انہو ںنے سرہند شریف مالیرکوٹلہ لدھیانہ جالندھر امرتسر وغیرہ جیسے بڑے شہروں میں اصلاحی پروگرام کئے۔مختلف جگہوں مولانا کے الگ الگ موضوعات پر مفصل بیانات کے ۔ مولانا نے اپنے اکثر و بیشتر بیانات میں تعلق مع اللہ ،ترک معصیت و احکام خداوندی و سنت نبوی کو اپنی زندگیوں میں داخل کرنے پر زور دیا ہے ۔مولانا مجاہد نقشبندی نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس سرزمین پنجاب کے ایک عالم ربانی محبوب سبحانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمة اللہ علیہ سے پورے عالم اسلام میں جو فیض پہنچا اور اللہ تعالیٰ نے حضرت مجدد الف ثانی رحمة اللہ علیہ سے وہ کام لیا جو کئی جماعتیں مل کر نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ رحمتہ االلہ علیہ دینی علمی شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک زبردست روحانیت کے بادشاہ تھے ،وقت کے بڑے بڑے علماءصلحاءبادشاہ وزیر آپ کے پاس اصلاحی تعلق قائم کرنے آتے تھے ، پھر دوبارہ اللہ تعالیٰ سرزمین پنجاب سے وہی کام لیں گے۔ مولانا نے مختلف جگہوں پر اپنے بیانات میں لوگوں سے یہ اپیل کی کہ وہ گناہوں کو ترک کر دیں خواہ صغیرہ گناہ ہو یا کبیرہ اور ان گناہوں کی نحوست کی وجہ سے آج عمروں میں برکتیں ختم ہو چکی ہیں کثرت گناہوں کی وجہ سے رزق میں برکت نہیں رہی ، کاروبار میں برکتیں نہیں رہیں، اولادیں نافرمانی کے دہانے پر ہیں ، جب ہمارا تعلق رشتہ قرآن کریم سے مضبوط تھا تب اللہ تعالیٰ نے ہماری ہر قدم پر رہنمائی کی ہے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں، برکتیں جوش مارتی تھیں۔ آج قرآن کریم سے رشتہ کمزور ہو گیا ہے تو ہم پوری دنیا میں ذلیل وخوار ہورہے ہیں ۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنا رشتہ اللہ تعالیٰ سے مضبوط کریں اس کے بتائے احکامات پر عمل کریں ۔انہو ںنے کہا کہ تمام پریشانیوں کا حل اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کر نے میں ہے۔ مولانا کے پنجاب کے اس سفر میںکئی پروگرام خواتین اسلام کے درمیان بھی ہوئے اور انہو ںنے فتنہ ارتداد پر بصیرت افروز خطاب کیا اور کہاکہ خواتین اپنی زندگی کا آئیڈیل صحابیات رسول کو بنائیں ۔ان کے اپنے اصلاحی سفر کے آخری دن مالیرکوٹلہ پنجاب کی تاریخی شاہ فاضل مسجد میں مغرب تا فجر سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ کی طرف سے روحانی تربیتی نقشبندی مجددی نفلی اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ،جس میں پنجاب بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یہ تمام پروگرام مفتی مرغوب الرحمن قاسمی ناظم دارالعلوم محمودیہ موضع عظیم آباد سنگھین ضلع مالیر کوٹلہ و صدر جمعیة علماءضلع مالیر کوٹلہ پنجاب کی زیر نگرانی ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر