Latest News

ترکیہ اور شام میں ۳۳؍ ہزار سے زائد اموات، مہلوکین کی تعداد ۵۰ ہزار تک پہنچنے کا خدشہ۔

انقرہ؍ دمشق: ترکیہ اور شام میں زبردست زلزلے نے تباہی مچادی ہے، اب تک دونوں ممالک میں موت کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ۳۳۱۷۹ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، زخمیوں کی تعداد ۷۸ ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ مہلوکین کی تعداد ۵۰ ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔ ادھر عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ترکیہ اور شام میں اس ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تقریباً ۲۶ ملین تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ درجنوں ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اندازوں کے مطابق زلزلے میں ۴۰۰۰سے زائد عمارتیں منہدم ہوئیں اور تقریباً ۱۵ اسپتالوں کو جزوی یا بڑا نقصان پہنچا۔شام میں جہاں ۲۰۱۱ءمیں شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں صحت کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے، ملک کے شمال مغرب میں صحت کی کم از کم ۲۰سہولیات بشمول چار اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔یہ صورت حال تباہی میں زخمی ہونے والے دسیوں ہزار افراد کو امداد فراہم کرنے میں مشکلات کو بڑھا دیتی ہے۔ہنگامی محکموں میں زخمیوں کی آمد کے ساتھ عالمی ادارہ صحت نے صحت کی بنیادی خدمات میں شدید تعطل کے بارے میں خبردار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر