Latest News

قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کو پاکستان میں پیٹ پیٹ کر مارڈالا۔

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں ایک ۳۵سالہ شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا جسے قران کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایک ہجوم اس پولیس اسٹیشن میں گھس گیا جہاں اس شخص کو رکھا گیا تھا۔ 
اطلاعات کے مطابق ملزم پر قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے کا الزام تھا۔ مقامی عوام نے دعویٰ کیا کہ وہ جادو ٹونے میں بھی ملوث تھا۔ اخبار دی ایکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔ اِن الزامات پر اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ بہرحال بعدازاں ایک ہجوم پولیس اسٹیشن پر جمع ہوا۔ ہجوم نے پولیس سے ملزم کو حوالے کردینے کا مطالبہ کیا۔سوشل میڈیا پر نمودار ہونے والے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم وار برٹن پولیس اسٹیشن کی اونچی گیٹوں پر چڑھ رہا ہے اور اسے زبردستی کھول رہا ہے۔بعدازاں ہجوم عمارت کے اندر داخل ہوگیا۔ پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ آئی جی نے ننکانہ صاحب سرکل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نواز ورق اور واربرٹن کے ایس ایچ او فیروز بھٹی کو معطل کردیا ہے۔ آئی جی نے کہا کہ کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا چاہے وہ کتنا ہی بارسوخ کیوں نہ ہو۔پولیس ترجمان محمد وقاص نے روئٹرز کو بتایا، مشتعل ہجوم نے تھانے پر دھاوا بول کر مبینہ ملزم محمد وارث کو گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا اور اس پر اتنا تشدد کیا کہ وہ ہلاک ہو گیا۔‘‘ پولیس ترجمان کے بقول اس ہجوم میں شامل افراد نے بعد ازاں مقتول کی لاش کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔پولیس کی طرف سے بعد ازاں کہا گیا اس واقعے کے وقت متعلقہ تھانے میں گنتی کے محض چند ہی اہلکار موجود تھے اور وہ محمد وارث کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے مشتعل ہجوم پر قابو نہ پا سکے۔‘‘ پولیس کی طرف سے اس واقعے کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مشتعل ہجوم پر قابو پانے میں ناکام رہنے پر چند پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر