Latest News

جامعہ رحمت میں ۱۴ فروی کو منعقد ہونے والی تیرہویں رحمت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد۔

سہارنپور: جامعہ رحمت گھگھرولی سہارن پور کا تیرہویں رحمت کانفرنس کے تحت جلسہ اصلاح معاشرہ 14 / فروری 2023 بروز منگل زیر سرپرستی عاشق ملت مولانا حکیم محمد عبداللہ مغیثی قومی صدر آل انڈیا ملی کونسل ہونا طے پایا۔ اسی سلسلے میں جلسہ کے کاموں کاجائزہ لیاجارہا ہے ، وقت قریب ہونے کے پیش نظر ادارے کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے علاقے کے افراد کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں کاموں میں تیزی لانے اور جلد ازجلد تکمیل تک پہونچانے پر زور دیا گیا،جلسہ کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد سے ہی تیاری مسلسل جاری ہے۔
اس موقع پر مولانا نے بتایا کہ جامعہ کی شناخت روز اول سے دین کی اشاعت پر مبنی ہے،اس لئےقوم میں بیداری پیدا کرنے اور اسلام پر مضبوطی سے قائم رہنے اور ایمانی حرارت تیز کرنے کے لیے ہرسال جلسہ منعقد ہوتاہے،جس کا شدت سے تمام احباب انتطار کرتے ہیں۔اس جلسہ میں ملک سے مشاہیر علمائے کرام اور برادران اسلام اور ماہرین تعلیم تشریف لارہے ہیں۔
اس میٹنگ میں گھگھرولی بستی کے حضرات کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کے زمہ دار حضرات بھی شریک رہے اور اجلاس کے کاموں کو تقسیم کر کے زمہ داریاں طے کی گئیں ۔ مشورہ میں جامعہ کے تمام خدام و کار کنان حضرات شریک رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر