Latest News

ترکی اور شام میں شدید زلزلے سے بڑی تباہی، ۱۵۰ سے زاہد ہلاکتیں، سیکڑوں عمارتیں زمین بوس۔

نئی دہلی: ترکی اور شام شدید زلزلے سے لرز اٹھے، 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ڈیڑھ سو سےزائد افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ ترکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
ترکی اور شام میں 7.9 شدت کے زلزلے کے دو جھٹکوں نے بڑی تباہی مچا دی ہے۔ ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے سیکڑوں افراد ہلاک اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ترکی میں زلزلے سے اب تک 76 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ شام میں 86 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بڑے پیمانے پر بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نہ جانے دونوں ملکوں میں کتنی عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جن کے ملبے میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
یہاں اٹلی میں سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ترکی کے جنوبی شہر غازیانتپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مقامی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ کے گورنر اردنک یلماز نے بتایا کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سےاس شدید زلزلے کی وجہ سے بڑی تباہی کی خبرہے۔
یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی سے 26 کلومیٹر مشرق میں نوردا رہا ہے۔  یہ جگہ شامی مہاجرین کے لیے مشہور ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے ہیں۔

Earthquake in Turkey

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر