Latest News

محلہ گوجر واڑہ دیوبند کے ممبر چودھری شاہ فیصل پرویز کا اچانک انتقال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
نگر پالیکا پریشد دیوبند کے ممبر چودھری پرویز عرف شاہ فیصل (42) کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال پر سماجی و سیاسی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔محلہ گوجرواڑہ کے باشندہ چودھری پرویز عرف شاہ فیصل کو اتوار کی رات اچانک ہارٹ اٹیک آیا،جس کے بعد انہیں شہر کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں کچھ دیر بعد ان کی موت ہو گئی۔ ظہر کی نماز کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی،بعد ازیں محلہ کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ ان کے انتقال پر اہل خانہ شدید صدمہ میں ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعاءمغفرت کی۔
نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہر کی سرکردہ شخصیات اور عوام نے شرکت کی ۔ ان کے انتقال پر سابق رکن اسمبلی معاویہ علی، سابق چیئرمین ضیاءالدین انصاری،جمعیة علماءہند کے شہر نائب صدر چودھری صادق، مسلم فنڈ دیوبند کے نائب منیجر سید آصف حسین، صادق صدیقی،قاری عامر عثمانی، جمال انصاری، حیدر علی،چودھری اومپال، شرافت ملک، منوج سنگھل، اجے گاندھی، سدھاگاندھی، محمد ڈاکٹر محمد اسلم وغیرہ نے گہرا دکھ ظاہر کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر