Latest News

دہلی میں اویسی کی رہائش پر پھر پتھراؤ، اب تک کا چوتھا واقعہ، بولے اویسی، ناصر اور جنید کو زندہ جلا دیا گیا ہے تو پھر اویسی۔۔۔۔۔

نئی دہلی: اتوار کی شام دہلی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا گیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب اویسی رات 11.30 بجے اپنے گھر آئے۔ دہلی پولیس آدھی رات کو ان کی رہائش گاہ پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔ اویسی نے یہ معاملہ ہریانہ میں دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلائے جانے کے حالیہ واقعہ کے بعد اٹھایا تھا۔ وہ میوات گئے اور متاثرہ خاندان سے ملے۔ انہوں نے واقعہ کے مرکزی ملزم مونو مانیسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اویسی کے میوات جانے اور مونو کا نام لینے سے رائٹ ونگز ناراض ہیں۔ الزام ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے دائیں بازو کے عناصر کا ہاتھ ہے۔
دہلی پولیس نے کہا کہ نامعلوم حملہ آور دہلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور مبینہ طور پر پتھراؤ کیا، کھڑکیوں کو نقصان پہنچا۔ واقعہ کے بعد اویسی نے پولیس سے رجوع کیا اور شکایت درج کرائی۔ اپنی شکایت میں اویسی نے الزام لگایا کہ کچھ نامعلوم "شرپسندوں” نے ان کی دہلی کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا۔ اویسی کا گھر دہلی کے اشوک روڈ پر ہے۔ اس علاقے میں کئی اہم سرکاری دفاتر ہیں۔اس سے قبل بھی ان کی رہائش پر توڑپھوڑ ہوئئ ہے۔
اس معاملے میں اسد الدین اویسی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ناصر اور جنید کو زندہ جلا دیا گیا ہے تو پھر اویسی کس کھیت کی مولی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر