Latest News

شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے قائم کئے ناجائز تعلقات، بچی پیدا ہونے پر کھیت میں پھینکی، لڑکی نے نوجوان کے خلاف کوتوالی میں دی تحریر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
شہر کے رہنے والی ایک لڑکی (17) نے دارالعلوم وقف روڈ کے رہائشی ایک نوجوان پر الزام لگایا کہ اس نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے حاملہ کردیا اور بچی پیدا ہونے پر اسے کھیت میں پھینک دیا۔ واقعہ کے چھ دن بعد پولیس نے کوتوالی میں دی گئی تحریر پر ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ لڑکی کے ذریعہ کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا گیا ہے کہ وقف دارالعلوم روڈ کے رہائشی سلمان نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کئے، جس سے وہ حاملہ ہوگئی جسکے بعد اُسنے اسقاط حمل کا بھی دباؤ بنایا۔ جس کے سبب گزشتہ ہفتہ پیر کے روز اس نے ایک لڑکی کو جنم دیا، جسے منگل کے روز سلمان نے اس سے چھین کر سانپلہ روڈ پر واقع ایک کھیت میں پھینک دیا۔ ان کے مطابق بچی ابھی تک اس کھیت کے مالک کے پاس ہے۔ نوجوان کا الزام ہے کہ سلمان نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے اس کے بارے میں کسی کو کچھ بتایا تو وہ اسے بھی مار ڈالے گا۔ متاثرہ کی شکایت پر پولیس نے سلمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا۔ کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر