Latest News

آسام میں نازو علی کی بھیڑ کے ہاتھوں لنچنگ، گائے چوری کے الزام میں پیٹ پیٹ کر مارڈالا، ۱۴؍ گرفتار۔

گوہاٹی: آسام میں گئورکشا کے نام پر لنچنگ کا ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ شیو ساگر ضلع کے بامن پوکھوری چائے باغ علاقے میں نازو علی نامی ایک شخص کو ہجوم نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ نیوز پورٹل سب رنگ انڈیا
 sabrangindia 
نے آسام کے میڈیا کے حوالے سے یہ خبر دی ہےشیوساگر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شبھرجیوتی بورا نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’’نازو علی نامی شخص کو لوگوں کے ایک گروپ نے گائے چوری کے شبہ میں مارا پیٹا۔ اس کے بعد اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا اور بعد میں اسے جے ساگر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ 7 فروری کا ہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملہ کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا، آسام ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، اس علاقے کے مقامی لوگوں نے 14 افراد کی گرفتاری پر نذیرا تھانے کے باہر احتجاج کیا، اور کہا کہ علی پر پہلے گائے چوری کا الزام تھا اور اسی الزام میں اسے ایک سے زیادہ مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا۔گوہاٹی پلس کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں دیپک کرمی، منا کوار، شیو شنکر کاوار، نیتیش بوری، جتن روی داس پونیشور کرمی، شنکر کاوار، رمیش تنتی، منی روی داس، اجے سنگھ راجپوت، اوما سورا، بسنتی کماری، اشرف گڑھ اور دیپالی منڈا، شامل ہیں۔بھاسکر کی خبر کے مطابق پولس افسران نے منگل کو یہ اطلاع دی کہ آسام کے شیوساگر ضلع میں گائے چوری کے شک میں پیٹ پیٹ کر ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ جانکاری دیتے ہوئے پولس نے بتایاکہ۱۴لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار کیاجاچہا ہے، شیوساگر پولس سپرنٹنڈنٹ شوبھرجیوتی بورا نے کہاکہ واقعہ اتوار کی شب بامن پکھری چائے باغن علاقے میں ہوئی، لوگوں کے ایک گروہ نے گائے چوری کے شک میں نازو علی نام کے شخص کی پٹائی کی تھی، اس کے بعد اسے پولس تھانے لے گئی، اسے ایک مقامی اسپتال اور بعد میں جے ساگر سول اسپتال میں داخل کرایاگیا۔ حالانکہ علاج کے دوران سنگین چوٹ ہونے کی وجہ سے اس نے دم توڑ دیا۔ بورا نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ہم نے معاملے میں شامل ۱۴ لوگوں کو گرفتار کیا ہے، مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر