Latest News

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس حادثہ، گلبرگہ شہر کی معروف شخصیت سمیت آٹھ عازمین عمرہ شہید۔

جدہ:  کرناٹک کے شہر گلبرگہ، یادگیر اور رائچور میں گلبرگہ شہر کی معروف سماجی، ملی اور خدمت گزار شخصیت زین الدین صاحب کے انتقال پر گلبرگہ میں غم‌ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ رائچور ضلع سے ایک قافلہ عمرہ کے لیے روانا ہوا تھا۔ کل رات مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے راستے میں بس کو حادثہ پیش آیا۔ جس میں آٹھ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ جن‌ میں گلبرگہ کے صالحین ٹورس اینڈ ٹراویلس کے پروپرائٹر الحاج زین الدین شیرنی فروش اور یادگیر کے ایک عمرہ زائر، رائچور شہر کے ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ اس خبر کو سن کر گلبرگہ، رائچور، یادگیر شہر کے عوام میں غم ماحول دیکھا جارہا ہے۔ گلبرگہ میں جناب زین الدین صاحب کی انتقال کی خبر سن کر یہاں کے کئی کاروباری حضرات نے خواجہ بازار، نور باغ اور دیگر جگہوں پر دکانیں بند کر کے غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر اصغر چلیل نے بتاتے ہوئے کہا کہ شہید محمد زین الدین صاحب شیرنی فروش کے انتقال کی خبر سُن کر بہت زیادہ رنج و ملال ھوا آپ نے اپنی مُخلصانہ خدمات سے لوگوں کے دِلوں میں وہ مقام بنایا جِس کی وجہ سے لوگ آپ کی شخصیت کو کبھی نہ بُھول سکیں گے۔ الحاج زین الدین صاحب کی بے لوث خدمات ہیں، خاص کر کے غریب لاوارث عوام کے کفن دفن کی اپنے ذاتی خرچ سے چالیس سال تک اپنی خدمات کو انجام‌ دیتے رہے۔انھوں نے ان خدمات کو گلبرگہ کے علاوہ آس پاس دیہات میں بھی خدمات انجام دیتے رہے اور شہر کے نوجوانوں کو جوڑ کر سفر آخرت کے نام سے ایک تنظیم بھی قائم کی تا کہ یہ خدمت ان کے بعد بھی جاری رہے۔ علاوہ ازیں بہمنی عید گاہ کا تعمیری کام، رمضان المبارک مبارک میں ہاسٹلوں میں رہنے والے طلبہ اور یہاں پر آنے والے زائرین کے درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ایک ماہ تک ہر سال سحری کا اہتمام کرنا اس طرح سے گلبرگہ شہر کے لیے ان کی بے لوث خدمات ہیں۔ آج گلبرگہ شہر کے عوام نے ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کاروبار حضرات نے اپنی دوکانیں بند کر کے اظہار تعزیت پیش کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر