Latest News

حج ۲۰۲۳ کے لیے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز، ہم پوری طرح عازمین کی خدمت کے لیے تیار ہیں: سی ای او یعقوب شیخ۔

 نئی دہلی/ممبئی: حج ۲۰۲۳کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے آج سے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز کیا ہے، حج کمیٹی کے سی ای او یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ آج سےآن لائن فارم بھرنے کا آغاز کیا جا رہا ہے اور ہم پوری طرح سے عازمین کی خدمات کے لئے تیار ہیں۔  حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2023 ہے۔
آن لائن فارم بھرنے کے دوران لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے حج فارم سے متعلق ساری معلومات موبائل فون پر مہیا کی گئی ہیں تاکہ کسی کے پاس اگر کمپیوٹر نہ ہو تو وہ موبائل فون سے بھی اپلیکیشن دے سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہا کہ اس بار عازمین کو یہ سہولت دی گئی ہے کی وہ کہاں سے جانا چاہتے ہیں اُنکے سہولت کے حساب سے اُنہیں اسی امبارگشن پوائنٹ سے روانہ کیا جائیگا، حج کے لئے ۲۵امبارگشن پوائنٹ بنائے گئے ہیں اور اس بار عازمین کی عمر کی میعاد بھی ختم کر دی گئی۔خواتین، بچوں اور معذوروں پر خاص خیال رکھا گیا ہے اُنہیں خاص سہولتیں دی جائیگی۔لیکِن ویکسین ہر ایک کے لئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔حکومت نے۸۳فیصد کوٹہ حج کمیٹی کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ پہلے ہی یہ بتایا گیا ہے کہ ۱۰۷۵۰۰ عازمین اس بار حج کے لیے روانہ کئے جائینگے۔آپ کو بتا دیں حج کی پالیسی میں تاخیر کے سبب اب حج کمیٹی کے سر پر بہت ساری ذمہ داریاں ہیں اور وقت کم ہے، اس لئے رواں برس حج کمیٹی آف انڈیا کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذمےداریاں پوری طرح سے نبھا رہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عازمین کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 10 مارچ 2023 ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر