Latest News

زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی دو لاکھ ۱۲ہزار ڈالر میں فروخت۔

جدہ: ارجنٹینا کو عالمی کپ جتوانے والے لیونل میسی کے بعد پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز شام اور ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلوں سے ہونے والی تباہی سے متاثرہ لاکھوں افراد کی امداد کیلئے سامنے آئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کی جرسی 2 دو لاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (تقریباً 5 کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی ہے جس کی رقم وہ زلزلہ متاثرین کو دیں گے۔قبل ازیں ترکیہ اور فٹبال کلب اٹلانٹا کے کھلاڑی میرح ڈیمیرل نے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی۔گزشتہ روز اجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 3.5 ملین یورو یعنی 80 کروڑ سے زائد کی امداد کا اعلان کیاتھا۔دوسری جانب یوروپی فٹبال اسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکیہ اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر