Latest News

مفتی احمد قاسمی بہترین عالم دین کے ایوارڈ سے سرفراز، حج ہاؤس ممبئی میں منعقدہ کل ہند مسابقة القرآن کے اختتامی پروگرام میں دیا گیا اعزاز۔

ممبئی: مدرسہ فرقانیہ گوونڈی کے مہتمم نوجوان صالح عالم دین مولانا مفتی احمد قاسمی کو مولانا شاہد الناصری کی قیادت و سرپرستی میں منعقد ہونے والے ۲۶ ویں کل ہند مسابقة القرآن الکریم کے آخری دن معروف عالم دین مولانا ابو ظفر حسان ندوی ازہری کے ہاتھوں بہترین عالم دین ایوارڈ دیا گیا۔ بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی نے کہا کہ مولانا مفتی احمد قاسمی صاحب کم عمری میں اتنے بڑے ادارے کی ذمہ داری نبھارہے ہیں اور انتہائی سادہ زندگی گزارتے ہوئے عالم باعمل کی مجسم تصویر نظر آتے ہیں انہیں یہ ایوارڈ دیا جانا قابل مبارک باد ہے اور مفتی صاحب اس کے مستحق تھے۔ مبارک باد دینے والوں میں مولانا رشید احمد ندوی، ملی بصیرت کے ایڈیٹر مولانا خان افسر قاسمی، حکیم اشرف خان، قاری شمیم، قاری حبیب الرحمن، مولانا سرفراز ندوی، قاری شجرالہدی وغیرہم شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر