Latest News

یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر کے امتحانات کے لئے سینٹروں پر تیاریاں مکمل، آج پہلا پرچہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آج 16فروری سے شروع ہونے جارہے یو پی بورڈ کے انٹر اور ہائی اسکول کے امتحانات کے لئے ضلع کے سبھی امتحان سینٹروں پر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس مرتبہ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ضلع سہارنپور میں 73 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات شامل ہوںگے۔ 
وہیں سی سی ٹی وی کیمرہ وائس ریکارڈ وغیرہ سے امتحان مراکز پر نگرانی رکھی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی امتحانات کو نقل سے پاک اور شفاف طریقہ سے منعقد کرانے کے لئے مضبوط انتظامات کئے گئے ہیں۔ یوپی بورڈ کے مطابق اس مرتبہ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات 16فروری سے شروع ہوکر 4 مارچ تک چلیں گے، اس کے لئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ محکمہ کے افسران نے بتایا کہ ضلع سہارنپور میں اس مرتبہ 73713 طلبہ وطالبات بورڈ امتحانات میں شامل ہوںگے۔ جب کہ گزشتہ سال 67218 طلبہ وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا تھا، جب کہ امتحانات کے لئے ضلع سہارنپور میں 98 امتحان مراکز بنائے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی سی سی ٹی وی کیمرہ، وائس ریکارڈر اور ہائی اسپیڈ انٹر نیٹ کے ذریعہ سے سبھی سینٹروں کو انسپکٹر آف اسکول دفتر میں بنائے گئے کنٹرول سے جوڑا گیا ہے۔ 
افسران نے بتایا کہ امتحانات کو نقل سے پاک کرانے کے لئے خاص گائڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ امتحان مراکز پر 50 فیصد روم انچارج باہر سے رکھے جائیں گے، ساتھ ہی جس مضمون کا امتحان ہوگا اس سے متعلق ٹیچر کی ڈیوٹی امتحان میں نہیں لگائی جائے گی۔ لڑکی کی تلاشی مرد ٹیچر نہیں لےں گے، وہیں موبائل فون، کیلکو لیٹر، الیکٹرونک ڈیوائز وغیرہ دیگر سامان کو طلبہ وطالبات کے ساتھ ہی امتحان روم میں ڈیوٹی دے رہے ٹیچر بھی استعمال نہیں کرسکیں گے۔ اس مرتبہ ضلع سہارنپور میں بورڈ امتحانات میں 73713 طلبہ وطالبات شامل ہوںگے۔ جن میں 34828 طالبات ہیں، وہیں افسران نے بتایا کہ ہائی اسکول میں 18868 اور انٹر میڈیٹ میں 15960طالبات بورڈ امتحان میں شامل ہوںگی۔ 

جب کہ سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 15 فروری سے شروع ہوکر 5 اپریل تک چلیں گے۔ 
ضلع سہارنپور میں امتحانات کے لئے 15ہزار سے زائد طلبہ وطالبات رجسٹرڈ ہیں۔ سی بی ایس ای کے امتحانات کے لئے ضلع سہارنپور میں 29سینٹر بنائے گئے ہیں، انٹر میڈیٹ میں 7476 طلبہ وطالبات رجسٹرڈ ہیں، جب کہ دسویں کے لئے 8397 طلبہ وطالبات رجسٹرڈ ہیں۔ امتحانات 15 فروری سے شروع ہوںگے اور ایک ہی میٹنگ میں ہوںگے۔ امتحان کا وقت صبح ساڑھے 10بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک رہے گا۔ دسویں کا امتحان 21مارچ کو ختم ہوگا ، جب کہ انٹر میڈیٹ کا امتحان 5 اپریل کو ختم ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر