Latest News

ممبئی کے ہوٹل ریگل پیلس میں صحافی شمس تبریز قاسمی کواستقبالیہ، آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کی جانب سے ملت ٹائمز کی خدمات کا اعتراف۔

ممبئی: میمن برادری کی معروف تنظیم ’’ آل انڈیا یا میمن جماعت فیڈریشن‘‘ نے گزشتہ شب ہوٹل ریگل پیلس میں اپنے پروگرام کے دوران مشہور کثیر لسانی ڈیجیٹل میڈیا ہاؤس ’ملت ٹائمز‘ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ہوئے اس کے بانی اور چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کو استقبالیہ دیا اور شال اوڑھاکر اعزاز سے نوازا، فیڈریشن کے صدر اقبال میمن آفیسر نے کہاکہ شمس تبریز قاسمی ملت ٹائمز کے ذریعہ صحافت اور ڈیجیٹل میڈیا کے میدان میں نمایاں کارنامہ انجام دے رہے ہیں، لاکھوں کروڑوں لوگ ملت ٹائمز کی خبروں کو پڑھتے سنتے ،دیکھتے اور اعتماد کرتے ہیں جو بہت بڑی کامیابی ہے خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب میڈیا کے ذریعے دن رات مسلمانوں کی منفی شبیہ پیش کی جاتی ہے اور اسلام کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ملت ٹائمز کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس کے ذریعہ اسلام کے خلاف ٹی وی چینلوں اور سوشل میڈیا کے غلط پروپیگنڈوںکا پوری قوت اور مضبوطی کے ساتھ جواب دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر شمس تبریز قاسمی نے اقبال میمن آفیسر اور پوری میمن برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی جانب سے حوصلہ افزائی نے ہمیں مزید قوت فراہم کردیا ہے اور آیندہ اسی طرح ملت ٹائمز کا کام پوری ایمانداری اور بیباکی کے ساتھ جاری رہے گا۔ اس موقع شمس تبریز قاسمی نے میمن برادری کی سماجی رفاہی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے بے نظیر قرار دیا۔فیڈریشن کی تقریب میں اسلام جم خانہ کے صدر وسابق ایم ایل اے یوسف ابرہانی، کانگریس رہنما نظام الدین راعین ، انور حسین ،رضیہ چشمہ والا سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر