Latest News

مین پوری میں ۲۵۰مکانات کو منہدم کرنے کا نوٹس۔

مین پوری:  اتر پردیش کے مین پوری ضلع کے ڈوب علاقے (وہ علاقہ جو اکثر زیر آبا آ جاتا ہے) میں بنائے گئے تقریباً ۲۵۰مکانات کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نے انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر مسمار کرنے کے لئے نوٹس دیا ہے۔ چونکہ علاقے میں تعمیراتی کام جاری ہے، لہذا حکام نے گھروں پر نوٹس چسپاں کر کے غیر قانونی تعمیرات پر وضاحت طلب کی۔ایس ڈی ایم (صدر) نوودیتا شرما نے کہا کہ زیر آب علاقے میں تعمیرات پر سختی سے پابندی ہے کیونکہ پانی بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تاہم دیکھا گیا ہے کہ لوگ وہاں غیر قانونی مکانات بنا رہے ہیں۔ لوگ خوف میں مبتلا ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے زمین خریدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے گھر گرائے گئے تو وہ بے گھر ہو جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر