Latest News

مسلمانوں سے رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کے بائیکاٹ کی اپیل۔

لندن: یورپ میں مسلمانوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ فروٹ لیبل چیک کریں اور اس رمضان میں اسرائیلی کھجور نہ خریدیں۔ ایک نئی بائیکاٹ مہم کے منتظمین نے ہفتہ کے دن یہ بات کہی۔برطانیہ کی فرینڈس آف الاقصی(ایف او اے) نے جس نے یہ مہم شروع کی ہے کہا کہ اس رمضان اسرائیلی کھجور نہ خریدتے ہوئے مسلم فرقہ فلسطین پر اسرائیل کے غیرقانونی قبضہ اور نسل پرستی کی مذمت میں ایک واضح اور طاقتور پیام بھیج سکتا ہے۔ اسرائیل Medjoulکھجور پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ اسرائیل کی 50 فیصدبرآمدات یوروپ کو ہوتی ہیں۔ یہ کھجوروہاں کی بڑی سوپرمارکٹوں اور مقامی دکانوں میں بکتے ہیں۔ ایف او اے نے کہا کہ برطانیہ‘نیدرلینڈ‘ فرانس‘اسپین اور اٹلی یہ کھجور بڑی مقدار میں درآمدکرتے ہیں۔یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ اسرائیل نے جاریہ سال کم ازکم62 فلسطینیوں بشمول 13بچوں کو ہلاک کیا ہے۔ برطانیہ کی مساجد میں 17مارچ کو ”ڈے آف ایکشن“ منایاجائے گا۔ رمضان کی شروعات سے قبل شعبان کے آخری جمعہ کو یہ مہم چلائی جائے گی جسے چیک دی لیبل کا نام دیاگیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر