Latest News

طویل انتظار کے بعد نئی حج پالیسی جاری، سستا ہوگا سفر حج، عازمین کو مفت حج فارم دستیاب کرانے کا فیصلہ، خواتین و عازمین کو کئی سہولتوں سمیت متعدد اعلانات۔

مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے نئی پالیسی جاری کی ہے۔ جس میں پرانی حج پالیسی کے مقابلے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں، خواتین اور عازمین حج کو مزید چوائس اور اختیارات دیے گئے ہیں اور سستے حج کیلئے راستہ صاف کر دیا گیا ہے۔ حج تقریباً 50,000 تک سستا ہو گیا ہے۔ حج پروازوں کیلئے 25 امبار کیشن پوائنٹس، مفت حج فارم جمع سے لے کر تنہا خاتون کے حج پر جانے آنے کے علاوہ کل حج کوٹے کا 80 فیصدی حج کمیٹی آف انڈیا کو دیئے جانے کا التزام کیا گیا ہے۔ 

نئی دہلی: عازمین حج کی سہولت میں اضافہ کرنے اور حج کو سستا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقلیتی امور اور بہبود خواتین واطفال کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ نئی حج پالیسی کی وجہ سے عازمین حج کو سہولت اور سستا حج کرنے موقع ملے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر دہلی میں اردو میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے ذریعہ ایکسچینج، دو بیگ، دو بیڈ شیٹ، چھاتا، بالٹی اور مگ لازمی طور پر دئے جاتے تھے جس سے عازمین حج کا پچاس ہزار روپے خرچ ہوتا تھا۔ اب وہ عازمین حج کا پچاس ہزار بچے گا۔ اس کے علاوہ دیگر طریقے سے بھی وزارت عازمین کے اخراجات کم کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے بلکہ بات چیت چل رہی ہے، امید ہے کہ بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اقلتی امور کا عزم سستا حج سہولت سے لیس حج اور شفاف حج ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کو آسان بنانے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت نے جہاں امبار کیشن پوائنٹ 25 کئے ہیں وہیں حج کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی اور اندازہ ہے کہ پچاس ہزار روپے کی بچت ہوگی۔ 

واضح رہے کہ کووڈ سے پہلے 19 امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین حج ارکان کی ادائیگی کے لئے جاتے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 25 امبارکیشن بنائے ہیں جن میں سری نگر، رانچی، گیا، گوہائی، اندور، بھوپال، منگلور، گوا، اورنگ آباد، بنارس، جے پور، ناگپور، دہلی، ممبئی، کولکاتا، بنگلور، جے در آباد، کوچی، چینی، احمد آباد، لکھنو، کنور، وجے واڑہ، اگرتلہ، کالی کٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو امبار کیشن پوائنٹ تھو پا نہیں جائے گا بلکہ ترجیحی طور پر کوئی بھی اپنی پسند کے دو امبار کیشن پوائنٹ منتخب کرنے کا اختیار ہوگا۔ اگر ضرورت پڑی تو کچھ ایڈیشنل امبارکیشن پوائنٹ بنائے جائیں گے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر