Latest News

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثہ کاشکار، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔

الریاض: سعودی عرب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں عمرہ زائرین کی بس کے حادثے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور متعد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا، عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے  پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں کم از اکم 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 29 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیرملکی سوار تھے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہے تھے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر