Latest News

دیوبند میں چار چوری کی بائکوں کے ساتھ تین چور گرفتار۔


دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین بائک چوروں کو چار چوری کی موٹر سائیکلوں کے ساتھ گرفتار کیاہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر مشتبہ ، مطلوبہ اور وارنٹی جاری ہونے والے افراد کی گرفتار کے لئے چلائی جانے والی مہم کے تحت کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ کی قیادت میںپولیس ٹیم نے چار بائکوں کے ساتھ تین چوروں کو گرفتار کیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزم گگن ولد ہنس کمار ساکن لکھنوتی تھانہ دیوبند،شاہ نظر ولد خورشیدہ ساکن انبہٹہ پیر، تھانہ نکوڑ اور ابوذر ولد مرغوب ساکن محلہ گاڈان انبہٹہ پیر کو چوری کی چار موٹر سائیکلوں کو ساتھ سمیت نور پور ریلوے پھاٹک کے قریب سے گرفتار کیاہے ،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، پولیس کا کہناکہ ملزمان کے پاس سے چار ہیرو کی بائک برآمد کی گئی ہیں،جن کے خلاف مقدمہ قائم کرکے انہیں جیل بھیجا جارہاہے۔ کوتوالی انچارج نے بتایاکہ پولیس ٹیم ہر مسلسل جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے ۔ انہوںنے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت کا معاملہ نہیںکیاجائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر