Latest News

مرزا وسیم احمد رورل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری منتخب، صحافی متحد ہوکر ہراساں کرنے کے واقعات پر گہری نظر رکھیں: منوج کشیپ۔

کھتولی: عزیز الرحمن خاں۔
 گرامین پتر کار ایسوسی ایشن (رورل جرنلسٹ ایسوسی ایشن) کے ڈویژن صدر منوج کشیپ نے جی پی اے کے سرکل یونٹ میں توسیع کرتے ہوئے کھتولی کے سرکردہ صحافی مرزا وسیم احمد کو سرکل جنرل سکریٹری کے طور پر نامزد کیا ہے۔
دیہی صحافیوں کی ایسوسی ایشن سہارنپور کے ضلع صدر اور اتراکھنڈ ریاست کے انچارج آلوک تنیجہ کے تجویز کردہ نام پر ۔مہر ثبت کرتے ہوئے مرزا وسیم احمد کو دیہی صحافی ایسوسی ایشن سہارنپور کے ڈویژنل ضلع دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں منتخب کیا گیاہے۔ جی پی اے کے جنرل سکریٹری نوازش خاں ضلع سکریٹری وید پرکاش پانڈے، ضلع سکریٹری سدھیر گپتا، ضلع سکریٹری دھرمیندر انمول (ڈیلی نیوز) شہر سینئر نائب صدر منوج مدھا (پنجاب کیسری)، نیوز ایڈیٹر۔ نیتہ سبھا اخبار ساکشی سینی، زوہیب خان، شہرسکریٹری گورو سکسینہ، شہرسکریٹری سدھیر دھیمان (دھارا سماچار)، محمد ساجد وغیرہ دیہی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر/ اتراکھنڈ ریاستی انچارج۔ آلوک تنیجہ اور تنظیم کے جنرل سکریٹری ایڈمنسٹریشن نوازش خان نے کہا کہ وسیم احمد کو ڈویژنل جنرل سکریٹری مقرر کرنے سے تنظیم کو توانائی ملے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر منوج کشیپ نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ صحافی متحد ہو کر صحافیوں کے استحصال پر گہری نظر رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے خلاف صف آرا ہوجائیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی مظفر نگر اور شاملی کے صحافیوں کو تنظیم سے جوڑا جائے گا علاوہ ازیں ڈویژنل سطح پر صحافیوں کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جائے گا۔میٹنگ کے دوران جی پی اے کے ضلع صدر واتراکھنڈ کے انچارج آلوک تنیجہ کو بھی شال اور یادگاری نشان سے نوازا گیا۔ میٹنگ میں سماجی تنظیم آدھار شیلا کے اراکین سمیت کثیر تعداد میں صحافی موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر