Latest News

برصغیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شمالی ہند میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

نئی دہلی: برصغیر کے مختلف ممالک ہندوستان، پاکستان، افغانستان، قزکستان اور ایران میں منگل کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی ئے اور اس کا مرکز افغانستان بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے دارالحکومت دہلی این سی آر اور جموں کشمیر سمیت شمالی ہند کے یوپی پنجاب راجستھان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ خوف میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ ادھر پاکستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔راولپنڈی میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پنجاب میں لاہور، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ادھر پاراچنار، کرک، اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابھی تک کسی بھی ممالک سے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر