Latest News

ممتا بنرجی اور اکھلیش یادو کا تیسرا محاذ، ۲۰۲۴ الیکشن کےلیے مورچے میں بی جے پی اور کانگریس کو کوئی جگہ نہیں۔

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی اور کانگریس دونوں سے دوری بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۲۰۲۴ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر جمعہ کو سماج وادی پارٹی کے سپریمو اکھلیش یادو نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی، اس کے بعد اکھلیش نے کہا کہ بھگوا خیمے کو ہرانے کےلیے سماج وادی پارٹی مضبوطی سے ٹی ایم سی سپریمو ممتا بنرجی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وہیں بنرجی اسی مدعے پر ۲۳ مارچ کو اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اور بیجو جنتا دل کے پرمکھ نوین پٹنائک سے ملاقات کریں گی۔قبل ازیں اکھلیش یادو نے کہاکہ مرکزی حکومت ڈوبتی معیشت کو بچانے کے بجائے اپوزیشن کے پیچھے پڑی ہے۔مرکزی حکومت جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے اسے اس کا خمیازہ 2024 کے عام انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔اکھیلش یادو نے کہاکہ ملک میں اس وقت جو کچھ بھی ہو رہا ہے۔ اس کے لئے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ذمہ دار ہے۔مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسی کا ملکی معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔اس کے لئے کوئی اور نہیں بلکہ بی جے پی ذمہ دار ہے۔ کولکاتا ائرپورٹ پر نامہ نگاروں کے سوالوں پر اکھلیش یادو نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین مخالف کاموں میں انجام دینے میں مصروف ہے۔مرکزی حکومت نے کبھی کسانوں کے مسائل کے حل،اقلیتیوں کے خلاف تشدد اور معیشت کو سنبھالنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت تمام محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماوں کو پریشان کر رہی ہے ۔مغربی بنگال سے زیادہ اترپردیش کے رہنما اس وقت جیل میں ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر