Latest News

رمضان اسپیڈ بریکر ہے، ہمیں رمضان المبارک کے اصولوں پر عمل کر کے رضائے الٰہی حاصل کر نی چاہئے: الحاج محمد اقبال۔

آگرہ: الحاج مولانا محمد اقبال احمد  نے نہر والی مسجد میں خطبہ جمعہ میں اسپیڈ بریکر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب اس بات کو جانتے ہیں کیونکہ سب کے پاس کوئی نہ کوئی سواری ہے، جب ہم سڑک پر جارہے ہوتے ہیں تو راستے میں کئی جگہ اسپیڈ بریکر ہوتے ہیں، اگر آپ نے اس پر اپنی اسپیڈ کم نہیں کی تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ نقصان گاڑی کا بھی ہوگا اور آپ کو بھی چوٹ لگ سکتی ہے، اس سے ایک بات تو معلوم ہوتی ہے کہ سڑک ہماری نہیں ہے اس پر سڑک کے اصول کو فالو کرنا پڑے گا، نہیں تو نقصان بھی ہوگا اور جرمانا بھی ہوجاے گا کیونکہ آپ نے سڑک کے اصول کو فالو نہیں کیا۔

یہ ہی بات ہماری زندگی کی ہے، جس دنیا میں ہم موجود ہیں، اس میں بھی اسپیڈ بریکر آتے ہیں، اس کا بھی ایک خالق اور مالک ہے اس دنیا میں اس کے اصول کو ہی فالو کرنا ہوگا نہیں تو نقصان بھی اور جرمانہ بھی ہوگا، آنے والا رمضان اسپیڈ بریکر ہے ابھی تک آپ اپنے حساب سے چل رہے تھے اب آپ کو رمضان کے اصول کو فالو کرنا ہوگا آپ خوب سمجھ سکتے ہیں کہ رمضان ہم سے کیا چاہتا ہے، روزہ صرف بھوکے رہنے کا نام نہیں ہے ہر اس چیز کا روزہ ہوگا جو اس دنیا کے خالق اور مالک نے بتایا ہے اور دنیا میں اس کے آخیری رسول نے اپنی زندگی میں پریکٹیکل کرکے بتابھی دیا اور سمجھا بھی دیا، یہاں اپنی خواہش پر چلنے کے بجاے خالق کے اصول کو ہی فالو کرنا ہوگا، اگر ہم وہ اصول فالو نہیں کریں گے، تو پھر آپ ایک باغی کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے، دنیا میں باغی کی سزا آپ کو معلوم ہے لیکن آخرت میں تو آپ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے۔ جب ایک دن پچاس ہزار سال کا ہوگا، اللہ کے بندوں اللہ اور رسول کی طرف واپس آجاو، رمضان کا مبارک مہینہ ہماری ٹریننگ کا ہے اس کے اصول فالو کرو، اللہ کی مرضی کے مطابق اپنے آپ کو تیار کرلو، یہ بہترین موقعہ ہے غفلت کی زندگی چھوڑنے کا اور صراط مستقیم پر چلنے کا، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کئے جاتے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاؤ (سورہ بقرہ آیت ۱۸۳)۔ لہٰذا صرف رمضان ہی نہیں بلکہ رمضان کے بعد کی زندگی میں بھی ان اصولوں کو اپناو ۔ تاکہ آخرت میں اللہ کے سامنے جانے میں ہمیں آسانی ہو ۔ اللہ سے دعا ہے کہ آنے والے رمضان کی ہم اس کی شان کے مطابق اس کی قدر کر سکیں۔ آمین

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر