Latest News

دینی تعلیم سے بے رغبتی کے باعث نوجوان نسل ارتداد کا شکار ہورہی ہے، تعلیم زندگی گزارنے کا ہنر سکھاتی ہے، جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو میں سالانہ پروگرام کے میں علماءکا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو تحصیل رامپور منیہاران میں منعقدہ سالانہ اجلاس کے دوران مہمانوں نے بچوں کے امتحانات لیے اور مدرسہ کی ترقی کا جائزہ لیکر اطمینان کااظہار کیا اور بچوں کے والدین کو اپنے بچوںکو تعلیم دلانے کی تلقین کی۔ اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا کہ تعلیم کو اپنانا اور برائیوں کو چھوڑ کر صحیح راستے پر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورا ہے، تعلیم انسان کو زندگی گزارنے کاہنراورکامیابی حاصل کرنے کا طریقہ سکھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جدیدیت کے نام پر کچھ برائیاں حاوی ہوتی جارہی ہیں ہیں، انہیں چھوڑ کر صحیح راستے پر چلنے سے ہی دنیا و آ خرت میں کامیابی حاصل ہوگی۔مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے سماجی برائیوں کے سدباب پر روشنی ڈالی ڈالتے ہوئے کہا کہ شادی میں اسراف کو روکنا ہوگا۔نشہ جیسی برائیوں کو مکمل طور پر ترک کرنا ہوگا،کیونکہ نشہ تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔ انہوں نے مدرسہ کی تعلیمی کارکردگی اور اساتذہ کی محنتوں و ذمہ داران کی کاوشوں کی ستائش کی۔ 
جمعیة علماءہند کے ریاستی سکریٹری مولانا مشرف رشیدی نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے، ڈاکٹر انجینئر، ایڈوکیٹ وغیرہ بننا چاہیے لیکن اپنے دین کا علم بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو سب کچھ بنائیں لیکن انہیں پہلے دیندار بنائیں ،جب بچہ دیندار ہوگا تو دنیا کے کسی میدان میں وہ ناکام نہیں ہوگا۔ جامعہ اشرف العلوم رشیدی گنگوہ کے استاذ حدیث وفقہ مفتی ساجد قاسمی کھجناوری نے اپنے خطاب میں کہا ہے دینی تعلیم سے بے رغبتی کے باعث نوجوان نسل ارتداد کا شکار ہورہی ہے والدین کو اس پر گہرائی سے سوچنا چاہیے۔ انہوں نے پروگرام میں شریک تمام والدین اور سرپرستوں سے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ہر حال میں تعلیم دلائیں،بالخصوص انہیں قرآنی تعلیمات سے روشناس کرائیں کیونکہ کل روز قیامت اللہ تعالیٰ اس کا سوال کرینگے،اسلئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔علاوہ ازیں مولانا ارشد، مولانا فرقان، مولانا شرافت، مولانا ریان، مولانا بلال ندوی، قاری مکرم وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
آخر میں ادارہ کے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی نے مدرسہ کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ صدارت جامعہ ہذا کے مہتمم الحاج صوفی محمد شمشاد اورنظامت مولانا شرافت نے کی۔ اس دوران مولانا ثوبان، قاری بلال قاسمی ڈاکٹر نوید عالم، مولانا قمر، قاری شوقین الحسنی، ڈاکٹر ظفر صادق، راشد امیر صاحب ،قاری سالک، حاجی اشرف، ماسٹر ارشد، شمشیر احمد، حاجی جنید، گلسنور، صادق پردھان، نوشاد وغیرہ رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر