Latest News

سابق ایم ایل سی حاجی اقبال اور خاندان کے پاسپورٹ ضبط۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے اہل خانہ کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔ حاجی اقبال کے بعد اب ان کی اہلیہ، بھائی اور تین بیٹوں کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ سہارنپورکے سابق ایم ایل سی حاجی محمد اقبال کے بعد اب ان کی بیوی، چھوٹے بھائی اور تین بیٹوں کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کی بنیاد پر ایک ماہ قبل پاسپورٹ آفس نے حاجی اقبال کا پاسپورٹ ضبط کیا تھا۔
حاجی اقبال اور ان کے اہل خانہ کے خلاف تھانہ مرزا پور میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس رپورٹ کی بنیاد پر پاسپورٹ آفس غازی آباد نے 30 جنوری کو حاجی اقبال کا پاسپورٹ ضبط کیا تھا۔بہٹ پولیس کے مطابق اس وقت ان کی اہلیہ فریدہ بیگم، چھوٹے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی، بیٹوں عالیشان، واجد اور افضال کے پاسپورٹ ضبط کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ اب ان سب کے پاسپورٹ بھی پاسپورٹ آفس نے ضبط کر لیے ہیں۔بتادیں کہ پولیس نے حاجی اقبال کی گرفتاری پر ایک لاکھ انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر