Latest News

مسلم طالبہ نے مجبوری میں حجاب اتارکر امتحان دیا۔

بنگورو: ملیشورم پری یونیورسٹی کالج کی ایک طالبہ نے جس کا اصرار تھا کہ اسے برقعہ پہن کر امتحان تحریر کرنے کی اجازت دی جائے‘ پرنسپل کی جانب سے کونسلنگ کے بعد برقعہ اتارنے پر مجبوراً تیار ہوگئی اور امتحان تحریر کیا۔ ریاست بھرمیں 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز ہوچکا ہے۔بعض طلبا نے کنڑ اور عربی مضمون کا امتحان لکھا۔اس طالبہ نے لمحہ آخر تک اصرار جاری رکھا کہ اسے حجاب پہن کر امتحان تحریر کرنے کی اجازت دی جائے۔ حکام نے اس کی درخواستوں کو مسترد کردیا لیکن وہ بضد رہی۔ بہرحال پرنسپل نے اس سے بات کی اور اسے قواعد سے واقف کرایا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ امتحان تحریر کرنا اس کے لئے کتنا ضروری ہے جس کے بعد وہ اسے ہٹانے پر تیار ہوگئی۔ ریاستی وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ حجاب یا مذہبی علامتوں والا لباس پہنے ہوئے طلبا کو امتحان تحریر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر