Latest News

پاکستان میں نظر آیا رمضان کا چاند، پہلا روزہ جمعرات كو ہوگا۔

نئی دہلی: پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات ہو گا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پشاور میں منعقد ہوا۔ 
اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے بریفنگ میں بتایا کہ ’انہیں ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اعلان کرتی ہے کہ ’ملک بھر میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔‘ 
اس سے قبل زونل ہلال کمیٹیوں کو رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

زونل کمیٹی کے رکن مولانا انوار الحق حقانی نے کہا تھا کہ ’بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرالود ہے۔ صوبے میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔‘
اسی طرح سندھ اور پنجاب میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔ پنجاب کی زونل کمیٹی کے کنوینر طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا تھا کہ ’لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔‘ واضح رہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کل رمضان کا پہلا روزہ ہو گا۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر