Latest News

بچیوں کے لئے انفرادی تعلیم گاہوں کا نظم نہایت ضروری، ارتداد کا سدباب ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے، جمعیۃ علماء کی تعلیمی بیداری مہم سے سماج کو مربوط کیا جائے،جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں متعدد اہم تجاویز منظور۔

دیوبندسمیر چودھری۔
جمعیۃ علماءضلع سہارنپور کی مجلس عاملہ کی میٹنگ آج شیخ پورہ قدیم میں واقع مدرسہ انوارالعلوم میں منعقد ہوئی، جس میں ایجنڈے کے تحت متعدد اہم تجاویز پر غوروفکر کرکے فیصلے کئے گئے، ساتھ ہی سماج میں تیزی سے پھیل رہے ارتداد پر پر نہایت تشویش کااظہا رکرتے ہوئے اس کے سدباب پر غورو خوض کیاگیا اور جمعیة علماءہند کی دینی تعلیمی بیداری مہم کو عوام تک پہنچانے کی اپیل کی گئی۔پروگرام کی صدارت ضلع صدر مولانا ظہور احمد قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ضلع سکریٹری مولانا ابراہیم قاسمی نے انجام دیئے اور ایجنڈہ پیش کیا۔ قاری محمد ایوب کی تلاوت کلام اللہ شریف سے پروگرام کا اآغاز ہوا۔ اس موقع پر جمعیة علماءہند کے مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی ناظم جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو نے ضلع کے متعدد مقامات پر پیش آئے ارتداد کے واقعات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس کا سدباب ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے،کیونکہ سماج میں جس تیزی سے یہ خرابی پھیل رہی ہے اگر بروقت اس کی روک تھام نہ کی گئی تو اس کے نتائج نہایت مضر ثابت ہونگے۔طاہر اسلامک اکیڈمی کے چیئرمین مولانا مبین مظاہری نے کہاکہ ارتداد کی روک تھام کے لئے ایک مبلغ متعین کیاجائے جو گاو ¿ں در گاو ¿ں جاکر لوگوں کو سمجھائے اور سماجی برائیوں اور گمراہیوں سے روشناس کرائے، انہوں نے کہاکہ بچیوں کے لئے انفرادی تعلیم گاہوں کا نظم نہایت ضروری ہے۔ ضلع جنرل سکریٹری سید ذہین احمد نے کہاکہ جمعیة علما ءکی تعلیمی بیداری مہم سے سماج کو مربوط کیا جائے اور عصری و دینی تعلیم کو لازمی کیا جائے۔اس تحریک کو خاموشی کے ساتھ عملی جامہ پہنایاجائے۔انہوںنے کہاکہ تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعہ ہم اپنے بچوں کو ارتداد سے روک سکتے ہیں۔ مولانا قاسم نے کہاکہ ابتدائی تعلیم کانظم نہ ہونے کے سبب بھی یہ برائی تیزی سے پھیل رہی ہے ،اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس دوران بلاک یونٹوں کے قیام پر زور دیاگیا ۔ دیوبند اور ناگل بلاک کی یونٹیںقائم کرنے کی ذمہ داری تحصیل صدر مولانا عرفان کو سونپی گئی جبکہ بلاک سڈھولی قدیم اور مظفر آباد کی ذمہ داری مولانا مبین مظاہری کو دی ،بلاک سرساوہ،بلاک گنگوہ اور بلاک نکوڑ کی ذمہ داری مولانا سرتاج،مولانا فاروق،قاری شوقین، مولانا شمشیر قاسمی اور قاری منور کے سپردکی گئی۔اس دوران اصلاح معاشرہ کمیٹی کے کاموں کاجائزہ لیاگیا اور اس میں مزید بہتری و متحرک اور فعال بنانے کے لئے مشورے دیئے گئے اور کہاکہ ایک خطبہ متعین کیا جائے جس کو پورے ضلع میں پہنچایا جائے،اصلاح معاشرہ کے ذمہ داران سے باہمی رابطہ سے مہم کو مزید تقویت دی جائے۔اس دوران ملت فنڈ کا قیام کرکے ضلع دفتر اور دیگر اخراجات کےلئے تحصیلوں اور بلاکوں سے ماہانہ تعاون کی تجویز کو منظوری دی گئی۔وقتی طورپر ضلع دفتر مولانا سرتاج کے مدرسہ میں قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا،مولانا سرتاج کی نشاندہی پر دفتر کا معائنہ کیاجائے۔وہیں ترکی زلزہ متاثرین کے امداد اور اجلاس کی لئے جمع کی گئی رقم کا حساب کتاب بھی دیکھاگیا ،ساتھ ہی ضلع کی یونٹ کا مکمل حساب رکھنے پر زور دیاگیا۔ وہیں مستقل میٹنگوںسے غیر حاضر رہنے والے کارکنان پر غور خوض کیا گیا اور کہاگیا کہ مسلسل تین میٹنگوں سے غیر حاضر رہنے والے عہدیدان کے سلسلہ میں غور خوض کیاجائیگا۔ ضلع منتظمہ کے اجلاس کے انعقاد کرنے پر گفت وشنید کی گئی اور اس سلسلہ میں رامپور منڈی و نانوتہ عیدگاہ کا معائنہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اس کے علاوہ سابق کارروائی کی خواندگی اور توثیق عمل میں آئی،جمعیة کے تعمیری کاموں اور تنظیمی اکائیوں کی کارکردگی پر غووفکر کیاگیا، سدبھاو ¿نا منچ کے استحکام پر بھی غور کیاگیا ۔ مولانا ظہور احمد قاسمی کی دعاءپر میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران مولانا فرقان احمد قاسمی، محمد جنید، مولانا محمد ارشد نانوتہ، مولانا کلیم اللہ، چودھری صادق، ڈاکٹر محمد اکرم، مولانا مختار، منتظر، ارشد سلیم سمیت ضلع عاملہ کے اراکین موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر