Latest News

محمد ارشاد کی کامرس اور محمد احتشام امن کی سائنس میں نمایاں کامیابی۔

دربھنگہ: محمد رفیع ساگر۔
 بہار اسکول اگزامینیشن بورڈ کے ذریعہ منگل کو جاری انٹرکامرس کے نتیجے میں سنگھواڑہ بلاک کے شکر پور باشندہ معروف تاجر محمد ہاشم شیخ کے بیٹے اور صحافی محمد مصطفی کے بھائی محمد ارشاد نے 432 مارکس لاکر پورے علاقے میں اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔اس نے انگلش میں 96 نمبر کے ساتھ سبھی مضامین میں ڈسٹکشن مارکس حاصل کئے ہیں ۔اسی طرح دوگھرا گاوں کے صحافی محمد رفیع ساگر کے بیٹے محمد احتشام امن نے انٹر سائنس میں انگلش اور اردو میں ڈسٹکشن مارکس حاصل کرتے ہوئے 72 فیصد نمبرات حاصل کرکے فرسٹ ڈویزن سے کامیابی حاصل کی ہے۔وہ آگے چل کر میڈیکل شعبہ میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔وہ دربھنگہ کے ایم ایل ایس ایم کالج کا طالب علم ہے۔اس کی کامیابی پر امجد کلاسیز کے ڈائریکٹر ماسٹر امجد علی، بوکھڑا کے سابق نائب پرمکھ آفتاب عالم منٹو، ماسٹر شریف الرحمن،انجینئر احمد سجاد، انجینئر شہزاد تمنا، ماسٹر شمس الضحی جوہی، ماسٹر کشف الدجی لڈن، ذاکر حسین،اسلامک مشن اسکول کے ڈائریکٹر مولانا ارشد فیضی قاسمی، مولانا انوار احمد رشادی، دادا عباس انجم، شمیم ربانی سمیت امپلس کلاسیز کے ڈائریکٹر آفریدی سر ، رمیز سر، اظہار احمد منا، مولانا مظفررحمانی، ماسٹر فیاض احمد ببن،امتیاز احمد پٹھریا وغیرہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔معلوم ہو کہ محمد ارشاد دربھنگہ کے سی ایم کالج کا طالب علم ہے جس نے بہار اسکول اگزامینیشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ منعقدہ انٹر کامرس کے امتحان میں شامل ہو کر تقریبا 85 فیصد نمبرات حاصل کر اپنے والدین سمیت علاقے کے لوگوں کا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے۔ رزلٹ میں کامیابی کی خبر ملتے ہی والدہ نسیمہ خاتون، بھائی محمد تاج، محمد ریاض، محمد امتیاز اور محمد اعجاز، صحافی صدر عالم فضل اللہ انور، کانگریسی لیڈر محمد معراج، شنبھو کمار گڈو ،مفتی سلیم ناصری ،ڈاکٹر عامر حسن شکرپوری سمیت تمام رشتہ داروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد کے خوش آئند مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کئے ہیں۔ ادھر اپنے بھائی کی کامیابی پر صحافی محمد مصطفی نے کہا کہ یہ حقیقت ہیکہ انسان اپنی کامیابی کا خود مختار ہوتا ہے اور کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے انسان کو خود محنت کر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوتا ہے ورنہ کوئی دوسرا کسی کو کامیابی نہیں دلا سکتا ہے اور ایسا ہی میرے بھائی کے ساتھ ہوا ہے۔جنہوں نے اپنی محنت و لگن کے بدولت یہ ثابت کر دیا کہ اگر منزل حاصل کرنے کی دل میں خواہش و جنون اور بلند ارادے ہو تو کوئی بھی منزل حاصل کرنا دور نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر