Latest News

’’سرکارہندوؤں کی ہویو پڑو ہے ؟مسلمان‌کچھ نا لاگ رے سرکارکے‘‘ہریانہ کے بھوانی میں جلاکر ماردئیے گئے جنید کی بیوی کا سوال۔

چنڈی گڑھ:  ہریانہ کے بھوانی میں جلاکرماردیے گیے جنید کی بیوی ساجدہ کی گود میں 6 ماہ کی بیٹی ہے۔ وہ اسے دودھ پلا رہی ہے، لیکن اس کی آنکھوں میں غصہ اور غم ہے۔ وہ کہتی ہیں- ‘سرکارہندوؤں کی ہویو پڑو ہے۔ ہم کچھ نہ لاگ رے سرکار کے؟ مسلمان‌کچھ نا لاگ رے سرکار کے؟ ہم کچھ لگتے تو قاتلوں کو پکڑنے پر ہ زور دیتے،، مہینہ گزر گیا۔ مونو مانیسر کے ساتھ ویسا ہی ہو جیسے میرے معصوم شوہرکو زندہ جلایا گیا۔‘‘ وہ بولتے ہوئے رونے لگتی ہے، خاموش ہو جاتی ہے۔ساجدہ کہتی ہے ہمیں انصاف چاہیے، اورکچھ نہیں چاہیے۔ ان سب کو پھانسی دی جائے،۔ میرا آدمی مارا گیا، جلایا گیا، انہیں بھی سزائے موت ہو۔‘‘ پرمینہ خاموش ہو جاتی ہے، روتی بھی نہیں۔ پاس بیٹھی عورت کہتی ہے، اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ میرے ذہن میں سوال آتا ہے کہ اگرشوہر کی صرف ہڈیاں ملیں تو کس کا دماغ ٹھیک رہے گا؟جنید ناصر کے 8 ملزمان تاحال مفرورجنید ناصر کےسفاکانہ قتل کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس معاملے میں 9 ملزم ہیں، لیکن اب تک صرف ایک رنکو سینی کو پکڑا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق باقی کی تلاش جاری ہے۔ جنید-ناصر کے خاندان والے مسلسل مونو مانیسر پر الزام لگا رہے ہیں جومبینہ گئؤ رکشا دل سے وابستہ ہے ابتدائی ایف آئی آر میں اس کا نام تھا لیکن بعد کی ایف آئی آر میں اس کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ساجدہ مزید کہتی ہےمیرے آدمی کو جلا کر مار ڈالا۔ کپڑوں سے جھوٹا جنازہ تیار کیا گیا (جلی ہوئی گاڑی سے جنید کی ہڈیاں ملیں)۔ آخری بار چہرہ دیکھنے کو بھی نہیں ملا۔ میرے آدمی کا قصور کیا تھا؟ صرف یہ کہ وہ مسلمان تھا۔ اب میرے بچوں کو کون دیکھے گا۔ساجدہ کو روتا دیکھ کر اس کا چھوٹا بھائی وارث آتا ہے۔ وہ غصے میں کہتا ہے- ‘ہمیں نشانہ بنایا جاتا رہے گا اور مونو مانیسر جیسے قاتل آزاد گھومتے رہیں گے۔ حکومت بجرنگ دل کے لوگوں کی ہے۔ جب ادے پور میں کنہیا لال کا قتل ہوا تو سبھی ملزم پکڑے گئے۔ایک مہینہ گزر گیا لیکن صرف ایک پکڑا گیا ہے۔ اب ہم خاموش نہیں رہیں گے، آج ہمارا بہنوئی مارا گیا، کل ہم مارے جائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر