نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد کا نام تبدیل کر چھترپتی سنبھاجی نگر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی بامبے ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ ہم سماعت نہیںکریں گے۔درخواست محمد مشتاق احمد نے دائر کی تھی۔ عرضی میں مرکزی حکومت اور مہاراشٹر کی حکومت کی جانب سے ڈویژنل کمشنر، اورنگ آباد کے خط کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس خط میں تجویز کیا گیا تھا کہ اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کر چھترپتی سنبھاجی نگر کر دیا جائے۔سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ بیرندر صراف نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ 27 مارچ 2023 کوبامبے ہائی کورٹ میں درج ہے جس کے بعد عدالت نے اس درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔
0 Comments