Latest News

راہل گاندھی ملک کے اتحاد کے لیے خطرہ، وزیر قانون کرن رجیجو نے کانگریس کا خود ساختہ شہزادہ اور پپو کہا۔

نئی دہلی: وزیر قانون کرن رجیجو نے راہل گاندھی پر زبردست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کہ راہل گاندھی ہندوستان کے اتحاد کے لیے بہت خطرناک ہو گئے ہیں اور اب وہ لوگوں کو ہندوستان کو تقسیم کرنے پر اکسا رہے ہیں۔
راہل پر تنقید کرتے ہوئے رجیجو یہیں نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ‘خود ساختہ’ شہزادے نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، ‘ہندوستان کے لوگ جانتے ہیں کہ راہل گاندھی پپو ہیں لیکن غیر ملکی نہیں جانتے کہ وہ ‘پپو’ ہیں۔ ان کے احمقانہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرنا ضروری نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان کے بھارت مخالف بیانات کو بھارت مخالف قوتیں بھارت کی شبیہ کو خراب کرنے کے لیے غلط استعمال کرتی ہیں۔مرکزی وزیر نے راہل گاندھی کی کیمبرج یونیورسٹی میں تقریر کا ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ باتیں لکھیں۔ دریں اثنا ء وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے بھی مخالفت کی اور کہاکہ راہل گاندھی بیرون ممالک جاکر روتے ہیں، ان کی ملک میں کوئی نہیں سنتا، ایسی بچکانی باتیں کرتے ہیں کہ ملک کا سر شرم سے جھک گیا ہے، ایک بچے کی طرح رو رہے ہیں کہ یہ نہیں کرنے دیاجارہا وہے ، مجھے کانگریس قیادت پر ترس آتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر