Latest News

مدرسہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور میں جلسے کی تیاریوں سے متعلق جائزہ میٹنگ۔

میرٹھ: قاری محبوب الحسن مظفرنگری۔
شمالی ہند کی معروف علمی دینی تعلیمی درس گاہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم گوکل پور کمال پور میرٹھ کے دوروزہ سالانہ اجلاس عام کو لیکر تیاریاں زوروں پر ہیں اسی سے متعلق گزشتہ روز مدرسہ ہٰذا میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مورخہ11/ 12 مارچ 2023 بروز ہفتہ/اتوار بوقت صبح 8 بجے منعقد ہونے والے اجلاس کی تیاریوں سے متعلق غوروخوض کیاگیا۔
پروگرام کے روحِ رواں و مہتمم مدرسہ ہٰذا مفتی آس محمد گلزار قاسمی نےجہاں جلسے کی خدمات سے متعلق ذمےداریاں تقسیم کی وہیں انہوں نے اجلاس کی ترتیب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ملک کے مایہ ناز اکابر علماء کرام دانشورانِ عظام تشریف لارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی نشست جو مورخہ 11 مارچ بروز ہفتہ صبح 9 بجے منعقد ہوگی وہ مدرسہ ہذا سے منسلک جامعہ محمدیہ للبنات کمال پور گوکل پور کی مستورات کے لئے مخصوص ہوگی، جس میں طالبات مدرسے کی معلمات محترمہ کیفیہ باجی و الصباح باجی کی زیرِ نگرانی اپنا پروگرام پیش کریں گی اور ساتھ ہی ساتھ فارغات دورہ حدیث شریف کو ردائے فضیلت سے نوازا جائے گا، دوسری نشست جو 12 مارچ بروز اتوار صبح 9 بجے سے منعقد ہوگی اور نماز عصر چلے گی، جو عوام الناس کے لئے مخصوص ہوگی، جس کی صدارت ازہرِہند دارالعلوم دیوبند کے استاذ فقہ و حدیث مفتی محمود الحسن بلندشہری فرمائیں گے۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے استاذ مدرسہ ہٰذا قاری محبوب الحسن مظفرنگری نے کہا کہ مقررین کرام میں دارالعلوم دیوبند سے حضرت مولانا مفتی کوکب، حضرت مولانا شکیل احمد استاذ حدیث و تفسیر جامعہ اعزازالعلوم ویٹ ہاپوڑ و حضرت مولانا محمد خالد، امام و خطیب جامع مسجدثمر گارڈن میرٹھ، حضرت مولانا مفتی محمدحسن استاذ حدیث و فقہ مدرسہ نور الاسلام شاہ پیر گیٹ میرٹھ کے قیمتی بیانات، طلبہ عزیز کے مخصوص پروگرام کے علاوہ شعبہ حفظ کے چند فارغین کی دستار بندی بھی ہوگی۔ 
مہتمم مدرسہ ہٰذا نے پریس کو جاری ایک بیان میں مذکورہ اجلاس میں دوست و احباب کے ساتھ شرکت فرمانے کی درخواست کی، مجلس میں جن حضرات نے شرکت کی ان میں مفتی عبدالقادر، قاری عبدالحسیب، مفتی زبیر، ماسٹر شاہد، قاری نزاکت علی، قاری الیاس، ماسٹر آزاد، کے اسماء گرامی قابل ذکر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر