Latest News

خالصتان حامی امرت پال سمیت ۹‘گرفتار، موہالی میں تلواروں کے ساتھ نہنگوں کا احتجاج، پورے پنجاب میں حالات کشیدہ، پولس الرٹ، ریپڈ ایکشن فورس اور بلٹ پروف ٹریکٹر تعینات، دفعہ ۱۴۴ نافذ۔

 چنڈی گڑھ: وارث پنجاب دے مکھی امرت پال سنگھ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق خالصتان وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے قبل امرت پال سنگھ کے 6 ساتھیوں کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھ افراد کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ دراصل پولیس امرت پال سنگھ کے قافلے کا پیچھا کر رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے 2 گاڑیاں برآمد کی ہیں۔ امرت پال سنگھ کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں۔ جن میں سے 2 کا تعلق نفرت انگیز تقاریر سے ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے یہ گرفتاری دھرم کوٹ کے قریب مہیت پور تھانے سے کی۔ذرائع کے مطابق جیسے ہی پنجاب پولیس نے گھیراؤ کیا، امرت پال خود کار میں بیٹھ کر لنک روڈ سے بھاگ گیا۔ پنجاب پولیس کی 100 کے قریب گاڑیاں ان کا پیچھا کر چکی ہیں۔ امرت پال کو جالندھر کے نکودر علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب میں انٹرنیٹ سروس کل تک معطل کر دی گئی ہے۔ادھر امرت پال کی گرفتاری کی مخالفت میں موہالی میںاحتجاج شروع ہوگیا ہے، یہاں چنڈی گڑھ موہالی بارڈر پر انصاف مورچہ میں ۱۵۰ سے زائد نہنگ ننگی تلواریں او رڈنڈے لےکر سڑکوں پر اتر آئے ہیں، موہالی میں شام سے ہی روڈ جام کردیاگیا ہے، مظاہرین کی بھیڑ بڑھتی جارہی ہے، جس کے بعد یہاں ریپڈ ایکشن فورس اور بلٹ پروف ٹریکٹر تعینات کردیاگیا ہے۔ ادھر امرت پال کی گرفتاری کے بعد اس کے گاؤں جلو پور کھیڑا کو سیل کر دیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے ٹوئٹ کرکے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ کہ ’ریاستی حکومت نے امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کے لیے جی۲۰اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کیا۔‘

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر