Latest News

میں وزیر قانون کے ساتھ الجھنا نہیں چاہتا، مجھے آج تک کسی نے نہیں بتایا کہ کیس کا فیصلہ کیسے کرنا ہے: چیف جسٹس آف انڈیا۔

 نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے عدالت کے سامنے آنے والی چیلنجز، کالجیم سسٹم اور وزیر قانون کو لے کر اہم بیان دیا ہے، چیف جسٹس نے سنیچر کو کہاکہ میرے ۲۳ سالہ دور خدمات میں کسی نے مجھے نہیںبتایا کہ کیس کا فیصلہ کیسے کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ اس مسئلے پر وزیر قانون کے ساتھ الجھنا نہیں چاہتا، کیو ںکہ ہمارے الگ الگ نظریات ہوسکتے ہیں، اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ بتادیں کہ وزیر قانون کرن رجیجو کالیجیم کے خلاف کافی سرخیوں میں رہے ہیں اس کے علاوہ انہو ںنے کہاتھا کہ کچھ جج ایسے ہیں جو کارکن ہیں او رہندوستان مخالف گروہ کا حصہ ہیں جو عدالت میں اپوزیشن پارٹیوں کی طرح حکومت کے خلاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہو ںنے کہا تھا کہ کچھ لوگ سپریم کورٹ جاتے ہیں او رکہتے ہیں کہ حکومت پر لگام لگائیں، یہ تو نہیں ہوسکتا، عدالت کسی گروہ یا سیاسی پارٹیوں کا حصہ نہیں ہے۔ کرن رجیجو نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ لوگ کھلے طور پر کیسے کہہ سکتے ہیں ہندوستانی عدالتوں کو حکومت کا سامنا کرناچاہئے، اگر جج ہی انتظامی تقرریوں کا حصہ بن جائیں تو عدالتی کام کون کرے گا؟

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر