Latest News

گائے لے جارہے دلت کی مسلم سمجھ کر دبنگوں کی پٹائی، واقعہ کا ویڈیو وائرل، بھیم آرمی کی قیادت میں دی تحریر، ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں مقدمہ درج۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند علاقہ میں کچھ غنڈہ قسم کے نوجوانوں نے ایک دلت نوجوان کو مسلم اور گائے چور سمجھ کر مارا پیٹ کر زخمی کردیا۔ جسکا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے، جس پر بھیم آرمی لیڈر شوریہ امبیڈکر کی قیادت میں متاثرہ نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کروائی اور دبنگوں پر حملہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کی مانگ کی ہے۔ پولیس نے ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔پورا معاملہ تھانہ بڑگاو ¿ں کے رتن ہیڑی گاو ¿ں کا ہے۔بھیم آرمی لیڈر شوریہ امبیڈکر کی قیادت میں گاو ¿ں رتن ہیڑی تھانہ بڑگاو ¿ں کا رہنے والے پنکج ولد دھرم سنگھ نے کوتوالی میں تقریباً ایک درجن نوجوانوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پنکج نے بتایا کہ وہ اپنے بھتیجے اجے اور دو دیگر افراد کے ساتھ اپنی گائے کو حاملہ کرانے کے لیے قریبی گاو ¿ں گیا تھا، اور جب وہ واپس آ رہے تھے تو گاو ¿ں پیپلو تھانہ بڑگاو ¿ں کے تقریباً ایک درجن نوجوان پیچھے سے آئے اور انہیں مسلمان سمجھ کر گالیاں مذہبی گالیاں دینے لگے۔ الزام ہے کہ جب اس نے بتایا کہ وہ مسلمان نہیں ہے بلکہ ہندواور دلت ہے اور گائے کو حاملہ کرانے گئے تھے اور یہ اس کی پالتو گائے ہے۔ جس پر وہ مزید برہم ہو گئے اور ذاتیات سے متعلق گالی گلوچ کرنے لگے، اتنا ہی نہیں انہیں گﺅ تسکر اور گﺅ کش کہتے ہوئے ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی ۔مارپیٹ کے دوران ملزموںنے ویڈیو بھی بنایا ، پنکج نے بتایا کہ اس نے اور اس کے ساتھیوں نے کسی طرح ادھر ادھر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیاہے۔ بھیم آرمی کے لیڈر شوریہ امبیڈکر نے کہا کہ انہوں نے پولیس تھانہ بڑگاو ¿ں میں ملزمان کے خلاف تحریر دی ہے، انہوں نے کہا کہ قانون کو ان مجرموں کو سزا دینی چاہیے، ورنہ بھیم آرمی اس کا جواب دینا اچھی طرح جانتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملزم کے خلاف سخت سے کارروائی کی جائے بصورت دیگر بھیم آرمی تحریک چلائے گی۔وہیں ملزموں کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔ تھانہ بڑگاو ¿ں انچارج یوگیش شرما نے بتایا کہ معاملے میں مقدمہ قائم کرکے جانچ کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر