Latest News

ناصر جنید کا مشتبہ ملزم سونو مانیسر ملک سے فرار۔

چنڈی گڑھ: راجستھان کے گھاٹیما گائوں کے دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلانے کا کلیدی مشتبہ مونو مانیسر جس کابجرنگ دل سے تعلق ہے ملک سے فرار ہوکر پڑوس کے نیپال میں مبینہ پناہ لی ہے۔
ٹربیون انڈیاکے بموجب راجستھان پولیس کے ایک سینئر اہلکار جس نے اپنی پہنچان ظاہر نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے کے مطابق مونو کے ٹھکانے کی اس وقت جانکاری ملی جب اس نے اپنے ساتھیوں کو کئے فون کالس کی اور ان کے مالی لین دین کو ریکارڈ کیاگیا۔ٹربیون انڈیانے سینئر عہدیدار کے حوالے سے کہاکہ "اس معاملے میں ہمیں خفیہ جانکاری ملی ہے مگر اس موقع پر ہم زیادہ انکشاف نہیں کرسکتے ہیں"۔مونو اور اس کے ساتھیوں پر جنید اور نصیر دو مسلمان کا اغوا لرنے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔۱۶ فروری کو جنید اور نصیر کی جھلسی ہوئی نعشیں ہریانہ کے بھیوانی میں لوہاری کے مقام پر ایک کار سے ملی تھیں۔ ان پر ائی پی سی کی دفعات 302قتل، 201شواہد کومٹانے کا سبب، 143غیرقانونی اکٹھا ہونا 365اغوا،367اغوا کرنے کے بعد اذیت پہنچا اور 368غیر قانونی محروس رکھنا کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر