Latest News

اورنگ آباد شہر کی ۲۲ایکڑ اراضی دشمن کی ملکیت قرار، گھر خالی کرنے کی ہدایت، امتیاز جلیل کی مکینوں سے ملاقات، کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔

اورنگ آباد: اورنگ آباد میں واقع کٹ کٹ گیٹ علاقے پر واقع ۲۲ ایکڑ ۲۲گنٹھ اراضی کو دشمن کی ملکیت قرار دے دیا گیا۔علاقے کے لوگوں کو اپنے اپنے گھروں کو خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد مقامی باشندوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔لوگوں میں غم و غصہ بھی پایا جارہا ہے۔ اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بابر کالونی میں متاثرہ ساکنان سے ملاقات کی اور اس کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ میں آپ کا بیٹا اور بھائی ہوں۔ میں یہ سن کر پریشان ہوں لیکن کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ وہ خود کلکٹر اور متعلقہ اداروں سے ملاقات کریں گے تاکہ معاملے کی جانکاری پوری طرح سے مل سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ کٹ کٹ گیٹ علاقے میں رہنے والے شہری گزشتہ 50 سال سے یہاں گھر بنا رہے ہیں۔ ان کے پاس ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری این او سی، رجسٹری، پی آر کارڈ، ٹیکس کی ادا ئیکی کے مختلف دستاویزات بھی ہیں۔ حکومت نے اچانک ان لوگوں کے مالکانہ حق چھیننے کی کوشش کی۔ ایک طرف مرکزی حکومت پردھان منتری آواس یوجنا کے ذریعہ مکان فراہم کرنے کی اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ دوسری جانب قانونی طور پر کٹ کٹ گیٹ میں مقیم لوگوں کے مکانات کو گرانے کے لئے نوٹس بھیجا جاتا ہے۔چند لوگ غریب لوگوں کے ساتھ سیاست کرنے پر آمادہ ہیں۔منصوبے بنائے جارہے ہیں یہ ہرگس برداشت نہیں کیا جائے گا ہم عدالتی اور راستے کی لڑائی لڑیں گے لیکن کسی کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے اس طرح کی یقین دہانی روکن پارلمان سید امتیاز جلیل نے کی ہے ساتھ ہی روکن پارلمان نے میٹنگ میں یقین ظاہر کیا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے اور انصاف دلانے کی کوشش کریں گے اس دوران علاقہ کے ساکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر