Latest News

منیش سسودیا سے تہاڑ جیل میں ای ڈی کی ۶؍گھنٹوں تک پوچھ تاچھ، ۲۰ مارچ تک کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا۔

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی معاملے میں گرفتار دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سے سی بی آئی کے بعد ای ڈی نے تہاڑ جیل میں ۶ گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی، ای ڈی آج منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تہاڑ جیل پہنچی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد میں ای ڈی کی ایک ٹیم اس معاملے میں گرفتار دو ملزمین کو لے کر تہاڑ گئی تھی، رپورٹس کےمطابق ای ڈی نے بتایا کہ شراب پالیسی بنانے میں سائوتھ دہلی کے تاجروں سے ۱۰۰ کروڑ کی رشوت لی گئی تھی اس معاملے میں ای ڈی نے پیر کی شام حیدرآباد کے بزنس مین ارون رام چندر پلئی اور امن دیپ ڈھل کو گرفتار کیا، ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ معاملے میں سسودیا کا نام سامنے آیا ہے، پیر کی شام ای ڈی نے رائوایوینیو کورٹ سے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ سے پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ ای ڈی عدالت کو سسودیا سے پوچھے جانے والے سوالوں کی فہرست بھی دکھائی تھی، جس میں سسودیا ۱۰۰ کروڑ کی رشوت کے بارے میں جانتے ہیں؟ انہوں نے شراب پالیسی میں تبدیلی کیوں کی؟ جیسے شامل ہیں، بتادیں کہ پیر کو دہلی کی عدالت نے سسودیا کو ۳۰ مارچ تک کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے، ان کی ضمانت عرضی پر عدالت ۱۰ مارچ کو فیصلہ سنائے گی۔ ادھر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے سسودیا کو لے کر کہاکہ میں متفکر ہوں، ملک کے لیے، سسودیا یا ستندر جین کےلیے نہیں، وہ دونوں بہت بہادر ہیں، ملک کےلیے جان بھی دے دیں گے، جیل کی کوٹھری سسودیا کے حوصلے نہیں توڑ پائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر