Latest News

شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے وزیراعظم قطر کی حیثیت سے حلف لیا۔

دوحہ: قطر کے اعلیٰ سفارت کار نے منگل کے دن ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ شاہی خاندان کے ایک اور رکن کو ہٹایا گیا ہے جو 2020 سے اس عہدہ پر فائز تھا۔سرکاری قطر نیوز ایجنسی نے تفصیلات بتائے بغیر اطلاع دی کہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی عام طورپر شاہی گھرانے کے ارکان کو اعلیٰ عہدوں پر مقرر کرتے ہیں۔ خلیج کے دیگر عرب ممالک کی طرح قطر میں بھی سیاست بڑی حد تک رائل فیملی تک محدود ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی 2016 سے وزیر خارجہ تھے۔ انہوں نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کی جگہ لی ہے جو 2020 سے وزیراعظم اور وزیر داخلہ تھے۔منگل کے دن شیخ خلیفہ بن حماد بن خلیفہ الثانی نے وزارت ِ داخلہ سنبھالی۔ دنیا میں امیرترین ممالک میں ایک قطر نے جو گیس کی دولت سے مالامال ہے‘ 2011 کی بہارِ عرب کے بعد خطہ میں اسلام پسند گروپس کی حمایت کی تھی جس کی وجہ سے خلیج کے عرب پڑوسیوں کے ساتھ اس کا ٹکراؤ ہوگیا تھا۔ عرب ممالک‘ اسلام پسند گروپس کو ملوکیت کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر