پٹنہ: راجدھانی پٹنہ میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے مودی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ہاتھوں میں پوسٹر بینر لے کر بہار بی جے پی دفتر کے سامنے جمعرات کے روز عآپ کے درجنوں کارکنوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ کارکنوں کا کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری، غریبی بڑھ رہی ہے۔کسان پریشان ہے لیکن مودی حکومت کو سیاست کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔احتجاج کر رہے کارکنوں نے واضح طور پر کہا کہ ملک میں جہاں بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے ، بھارتیہ جنتا پارٹی اسے ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دہلی ہو یا پنجاب مرکزی حکومت ان حکومتوں کو مسلسل پریشان کر رہی ہے، جو کہ کہیں سے بھی مناسب نہیں ہے۔ عآپ کارکنوں نے ایک آواز میں کہا کہ مرکز میں بیٹھی حکومت کو اپنے اقدامات کو سدھارنا چاہئے، ورنہ عام آدمی پارٹی کے کارکنان پورے ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔مظاہرین اوما دیوی نے کہا کہ جب تک ملک سے مودی حکومت نہیں ہٹائی جاتی ، سرمایہ داروں کا تسلط ختم نہیں ہوگا۔دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے بہار انچارج سنیل کمار یادو نے کہا کہ بہار میں ہی نہیں پورے ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اکھاڑ پھینکنے کے لئے عام آدمی پارٹی کے کارکن سڑک پر اتر رہے ہیں اور بی جے پی کے دفتر کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔
0 Comments